عظمیٰ ویب ڈیسک
بانڈی پورہ// شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں پولیس نے تین افراد کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں کوٹ بھلوال جموں کی سنٹرل جیل میں بند کر دیا ہے۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ تین افراد کے خلاف مبینہ طور پر عسکری اور دیگر ملک دشمن سرگرمیوں میں شمولیت کی وجہ سے پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
افسر نے بتایا کہ متعلقہ افراد کے خلاف مختلف پولیس تھانوں میں کئی مقدمات درج ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ تینوں افراد کو سنٹرل جیل کوٹ بھلوال جموں منتقل کر دیا گیا ہے۔
گرفتار افراد کی شناخت شیخ دانش مشتاق ولد مشتاق احمد شیخ ساکن الوسہ، غلام محمد وازہ ولد غلام قادر وازہ ساکن باغ بانڈی پورہ اور مقصود امین راتھر ولد محمد مقصود راتھر محلہ اجس کے طور پر ہوئی ہے۔