عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججوں کو جج کے عہدے پر ترقی کو منظوری دی ہے۔مرکزی وزارت قانون و انصاف کے محکمہ انصاف نے پیر کے روز نوٹیفکیشن جاری کرکے ان کی تقرری کا اعلان کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل جج جسٹس وسیم صادق نرگل، جسٹس راجیش سکھری اور جسٹس محمد یوسف وانی کو ترقی دے کر جج مقرر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے، ’’آئین ہند کے آرٹیکل 217 کی شق (1) کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے، صدر جمہوریہ نے جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججوں جسٹس وسیم صادق نرگل، جسٹس راجیش سیکھری اور جسٹس محمد یوسف وانی، کو جموں و کشمیر اور جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے جج کے طور پر مقرر کیا ہے۔مرکزی وزیر قانون و انصاف ارجن رام میگھوال نے بھی پروموشن کے اعلان سے متعلق معلومات کو سوشل میڈیا ایکس پر شیئر کیا ہے۔