عظمی ویب ڈیسک
سری نگر//سری نگر کے بربر شاہ علاقے کے قریب ایک مقامی ندی ژونٹ کوہل میں ہزاروں مچھلیاں مردہ پائی گئی ،حکام نے مچھلیوں کے مرنے کی وجہ آکسیجن کی کمی اور آلودگی بتائی ہے۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ بنیادی وجہ آبی ذخائر میں آکسیجن کی کمی ہے۔ ماہی گیری کے محکمے کے ایک عہدیدارنے کہا کہ موسم گرما کے مہینوں میں ایسے واقعات رونما ہو تے ہیں جب زیادہ درجہ حرارت کے باعث پانی میں آکسیجن کی سطح میں کمی آجاتی ہے جو کہ مچھلیوں کےلئے مہلک ہوتی ہے
انھوں نے مزید کا صورتحال کو مزید خراب کرنے میں آلودگی بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ آس پاس کے علاقوں سے فضلہ اور آلودگی پانی کے معیار کو مزید خراب کرتے ہیں، جس سے آکسیجن کی کمی میں شدت آتی ہے
دریں اثنا، مقامی باشندوں نے اس واقعے پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے ماہی گیری پر انحصار لوگوں کی روزی روٹی متاثر ہوگی۔
”ایسی صورتحال صرف مچھلیوں کیلئے مہلک نہیں ہے بلکہ بنی نوع انسان کیلئے بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے ۔