جموں وکشمیر کے چیف سیکرٹری ارون مہتا نے آج سرینگر میں ایک تقریب کے دوران نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امسال 35لاکھ سے زائد افراد مختلف کھیل سرگرمیوں میں شامل ہو سکتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے شروع کی گئی سکیموں کے تحت ،سکول، پنچائت، تحصیل و بلاک سطح پر بھی کھیل سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں۔