عظمیٰ ویب ڈیسک
گاندربل/وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کو کہا کہ کانگریس نے جموں و کشمیر کو ریاستی درجہ بحال کرنے کے اپنے مطالبے کے لیے کبھی بھی ان کی جماعت سے تعاون نہیں مانگا۔صفاپورہ، گاندربل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر عبداللہ نےکہا کہ وہ کانگریس کے بیانات صرف میڈیا رپورٹس کے ذریعے جانتے ہیں۔
عمرعبداللہ کا کہنا تھا کہ کانگریس حالیہ انڈیا بلاک میٹنگ میں بھی یہ مسئلہ نہیں اٹھایا۔ ہم وہ پہلے لوگ ہیں جنہوں نے یہ مطالبہ اٹھایا اور اس پر قرارداد بھی پیش کی۔ اگر انہیں ہمارا ساتھ چاہیے، تو ہم سے رابطہ کریں‘‘۔
نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ کے استعفے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ اس طرح کا استعفیٰ پہلی بار سامنے آیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے صفاپورہ میں اس خاتون کے گھر کا دورہ کیا، جس کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا، پولیس نے پہلے ہی کیس درج کر لیا ہے۔ حکومت متاثرہ خاندان کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔
ریاستی درجہ بحالی کا مطالبہ :کانگریس نے کبھی بھی تعاون نہیں مانگا:وزیراعلیٰ عمرعبداللہ
