Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترینجموں

اپوزیشن اتحاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، ہم لوگوں کیلئے لڑیں گے اور مریں گے: فاروق عبداللہ

Mazar Khan
Last updated: March 24, 2023 5:07 pm
Mazar Khan
Share
4 Min Read
File Image
SHARE

جموں// بی جے پی کا بھگوان رام سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، یہ پارٹی صرف رام مندر پر لوگوں کا استحصال کر رہی ہے اور اسی مدعے پر الیکشن جیتنا چاہتی ہے یہ لوگ سیاسی فائدے کے لئے رام کو بیچنے کی حد تک بھی جا سکتے ہیں لیکن انہیں یاد رکھنا چاہیے، بھگوان رام کا تعلق صرف بی جے پی  آر ایس ایس یا ہندووں سے نہیں ہے۔ بھگوان رام کا تعلق بھی مسلمانوں، عیسائیوں، سکھوں یا دنیا کی کسی اور برادری سے ہے۔

ان باتوں کا اظہارنیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ادھمپور میں پینتھرس پارٹی کے یوم تاسیس پر ایک فقید المثال اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجتما ع سے ہرش دیو سنگھ اور رمن بھلا سمیت کئی سرکردہ لیڈران نے بھی خطاب کیا۔

فاروق عبداللہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی اقتدار میں رہنے کے لئے صرف رام کے نام کا استعمال کرتی ہے، جب اقتصادی بدحالی عروج پر ہے، نوجوانوں کیلئے نوکریاں کہیں نہیں اور مہنگائی آسمان چھو گئی ہے، بی جے پی چاہتی ہے کہ لوگ انہیں صرف بھگوان رام کے بھکت کے طور پر دیکھیں۔

جو لوگ آپ کے پاس آکر یہ کہتے ہیں کہ صرف ہم ہی رام کے بھگت ہیں، وہ آپ کو بے وقوف بناتے ہیں، وہ صرف رام کے نام پر فائدہ اُٹھانا چاہتے ہیں، انہیں رام سے نہیں بلکہ اقتدار سے پیار ہے۔

جموں و کشمیر میں انتخابات سے قبل مذہبی منافرت کی کوششوں سے لوگوں کو خبردار کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کہا کہ بی جے پی انتخابات کے دوران ہندو خطرے میں ہیں، کا بہت استعمال کرے گی، لیکن میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ اس کا شکار نہ ہوں۔آپ تیار رہو، اصل امتحان کا وقت قریب ہے جب پیسہ پانی کی طرح بہایا جائے گا اور ہماری ماوں، بہنوں کا مندر کے نعروں سے برین واش کیا جاے گا۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں جب جموں و کشمیر میں انتخابات کا اعلان ہوگا تو عام آدمی کی توجہ بنیادی مسائل سے ہٹانے کیلئے رام مندر کا افتتاح کیا جائے گا اور یہ سب کچھ ووٹ بٹورنے کیلئے کیا جائے گا۔

حزب اختلاف کی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور دیتے ہوئے صدر نیشنل کانفرنس نے کہاکہ ہمارے اتحاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، چاہے وہ کانگریس ہو، نیشنل کانفرنس ہو یا پینتھرس پارٹی۔ ہم لوگوں کے لئے لڑیں گے اور مریں گے، لیکن ہم سب متحد رہیں گے۔

انہوں نے الیکٹرانگ ووٹنگ مشینوں کے بارے میں سوالات اُٹھائے اور لوگوں سے کہا کہ وہ اس کے استعمال سے متعلق محتاط رہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام سے کہا کہ اگر آپ اپنی حکومت بنانا چاہتے ہیں اور اپنے حقوق کو بحال کرنا چاہتے ہیں تو ہم سب کو اس کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں دینے کیلئے بھی تیار رہنا ہوگا۔

پینتھرس پارٹی کے بانی پروفیسر بھیم سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق نے جموں و کشمیر کے لوگوں، مقننہ اور عدلیہ کے لئے ان کی خدمات کو یاد کیا۔

انہوں نے اجتماع سے کہا کہ وہ ہرش دیو سنگھ کی حمایت کریں جو پارٹی کی قیادت کرنے کے لئے سب سے زیادہ اہل ہیں۔

انہوں نے یہاں کے لوگوں کو اپنی مادری زبان سے پیار کرنے اور ڈوگری بولنے کا مشورہ بھی دیا کیونکہ یہی ان کی اصل پہچان ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
زندہ شیل تباہ کرنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی کارروائی | عام لوگوں کی حفاظت کیلئے متعدد زندہ شیل ناکارہ بنا دیا گیا
پیر پنچال
مینڈھر میں خوف کا سایہ برقرار، شام پانچ بجے ہی دکانیں بند ہو گئیں خوفزدہ عوام کا بازار کا رْخ کرنے سے گریز، گولہ باری کی یادیں ذہنوں پر نقش
پیر پنچال
پونچھ قصبہ میں آہستہ آہستہ رونقیںبحال ہونا شروع | محفوظ مقامات پر گئے لوگ گھروں کی طرف واپس آنے لگے
پیر پنچال
حد متارکہ پر پاک بھارت فائرنگ | فوج نے پونچھ میں متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کی
پیر پنچال

Related

جموں

پہلگام میں جو کچھ ہوا، وہ دہشت گرد ریاست پاکستان کی جانب سے جنگ کا اعلان تھا | پہلگام کا بدلہ لیکر پاکستان کو سبق سکھایا صاحب بندگی آشرم مشریوالہ میں شیلٹر اینڈ لاجمنٹ سینٹر دورہ کے دوران ایل جی کا اظہار خیال

May 13, 2025
تازہ ترین

ہم نے کیرانہ ہلز پر حملہ نہیں کیا، چاہے وہاں کچھ بھی ہو: ایئر مارشل بھارتی

May 12, 2025
تازہ ترین

آپریشن سندور: مودی رات 8 بجے قوم سے خطاب کریں گے

May 12, 2025
تازہ ترین

ایل جی منوج سنہا کا پاکستانی شیلنگ میں جاں بحق شہری کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت، مکمل تعاون کا یقین دلایا

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?