فیاض بخاری
بارہمولہ//شمالی قصبہ پٹن کے سنگھ پورہ علاقے میں نقب زنی کی ایک واردات رونما ہوئی ہے۔ چوروں نے دو مساجد میں سے نقدی رقومات اور ایک دکان کی بھی چوری کی گئی ۔مقامی لوگوں کا کہناہے کہ اب چور مساجد کو بھی نہیں بخش رہے ہیں۔اب یہاں مساجد بھی محفوظ نہیں ہیں۔
سنگھ پورہ میں ان چوروں نے دو مساجد میں نصب کردہ سیف ہی اڑا لئے جن میں بڑی رقم موجود تھی۔متاثریں نے ایس ڈی پی او پٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے میں تحقیات کی جائے اور ملوث افراد کی نشان دہی کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔