عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے ترجمان الطاف ٹھاکر کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کی جیت ملک کے عوام کی جیت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے ساتھ ساتھ آج جموں و کشمیر میں بھی اس جیت کا جشن منایا جا رہا ہے۔
موصوف ترجمان نے ان باتوں کا اظہار پیر کو جنوبی کشمیر کے ضلع انتت ناگ میں بی جے پی کی طرف سے نکالی جانے والی ترنگا ریلی کے دوران نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاآج ہم یہاں سندور آپریشن کی فتح کا جشن مناتے ہیں، سندور آپریشن کے تحت پاکستان کے اندر گھس کر دہشت گرد ٹھکانوں کو زمین بوس کر دیا گیا۔
ان کا کہنا تھاآج ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی اس فتح کا جشن منایا جا رہا ہے۔ ٹھاکر نے کہاآپریشن سندور کی جیت بھارتی فوج اور عوام کی جیت ہے۔انہوں نے کہا کہ جیت کا یہ تحفہ بھارتی فوج نے ملک کو دیا جس کا ہم جشن منا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھاوزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں بھارت نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہم دہشت گردی کو برداشت کرنے والے نہیں ہیں۔
آپریشن سندور کی جیت ملک کے عوام کی جیت ہے: الطاف ٹھاکر
