دفعہ370بحالی کی بات کرنے والوں کو سمجھنا چاہئے کہ اب حالات بدل گئے ہیں:انوراگ ٹھاکر

Photo: Mir Imran

جموں//مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ جو لوگ دفعہ 370 کی بحالی کی بات کرتے ہیں انہیں سمجھنا چاہئے کہ اب جموں و کشمیر کے حالات بہت بدل گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد جموں وکشمیر میں ترقی ہو رہی ہے اور ہر سو امن کا ماحول قائم ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں بجٹ پر بحث کرنے سے قاصر ہیں کیونکہ یہ بجٹ تمام طبقوں کو کچھ نہ کچھ فراہم کرتا ہے۔
موصوف مرکزی وزیر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ’ہم لوگ سال2011 میں کلکتہ سے کشمیر تک ترنگا یاترا کرنے کے لئے یہاں آئے تو مجھے گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا گیا تاکہ ترنگا نہ لہرایا دیا جائے‘۔
ان کا کہنا تھا: ’لیکن جب مودی جی نے دفعہ370 ہٹایا تو یہاں ہر طرف شانتی قائم ہوگئی ترقی ہو رہی ہے اور ہر گھر میں ترنگا لہرایا جاتا ہے‘۔
مسٹر ٹھاکر نے کہا کہ اب کچھ لوگوں کی راج نیتی بند ہوگئی ہے جن کا کام ایک نسل کے بعد دوسری نسل کا زمینوں پر قبضہ کرنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اب وہ اقتدار سے باہر ہوگئے ہیں جس سے ان کے حالات خراب ہوگئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت جموں وکشمیر کو آگے بڑھانے کا کام جاری رکھے گی۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن بجٹ پر بحث کرنے سے قاصر ہے کیونکہ اس بجٹ میں ہر طبقے کے لئے کچھ نہ کچھ فرام کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا: ’جب انہوں نے (اپویشن نے) دیکھا کہ اس بجٹ میں ہر طقے کے لئے کچھ نہ کچھ ہے اور یہ بجٹ صاف و شفاف ہے وہ دم بخود ہوگئے اور بجٹ پر بحث کرنے کے بجائے شور مچانے لگے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ اس بجٹ میں تمام طبقوں کے لئے کچھ نہ کچھ ہے جہاں مہنگائی دنیا میں بڑھی ہے وہیں ہم نے اس کو بھارت میں کنٹرول کر رکھا ہے۔
موصوف مرکزی وزیر نے کہا کہ منموہن سنگھ جی کے دور سال 2012-13 میں ملک میں مہنگائی 12 فیصد تھی جس کو ہم نے کم کرکے 5 فیصد تک پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت دوسرا بڑا موبائل در آمد کرنے والا ملک تھا اور آج دوسرا بڑا موبائل منی فیکچرر ملک بن گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کانگریس کے دور میں بجلی نہیں تھی لیکن آج ہر گھر میں بجلی ہے اور 220 ویکیسن مفت کئے گئے گیارہ کروڑ خواتین کو رسوئی گیس فراہم کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جو کام کانگریس 60 برسوں میں نہ کر سکی وہ ہم نے صرف آٹھ برسوں میں کیا۔