عظمیٰ ویب ڈیسک
کنگن /ہوٹل سونمرگ گلیشیر کے منیجنگ ڈائریکٹر امتیاز احمد وانی ،اعجاز احمد وانی اورریاض احمد وانی (کے اے ایس ) کی والدہ منظورہ بیگم زوجہ مرحوم غلام محمد وانی ( گلہ صاحب )ساکن اقبال آباد کنگن کا انتقال ہوگیا ہے۔ مرحومہ کچھ عرصے سے علیل تھی تاہم آج رضائے الٰہی سے جام اجل نوش فرمایا ۔
اُن کے انتقال پر سیاسی اور سماجی شخصیت نے امتیاز احمد وانی اور جملہ سوگواران کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے حق میں دعائے مغفرت کی ۔ ادھر ایم ایل اے کنگن میاں مہر علی،رُکن پارلیمان میاں الطاف احمد ،ہوٹل سنولینڈ اینڈ ریزاٹس کے منیجنگ ڈائریکٹر فاروق احمد حافظ،ہوٹل ہر مکھ کے منیجنگ ڈائریکٹر طارق احمد حافظ ، کشمیر عظمی کے نامہ نگار کنگن غلام نبی رینہ نے امتیاز احمد وانی کی والدہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیااور مرحومہ کیلئے دعائے مغرفت کی۔
ہوٹل سونمرگ گلیشیر کے منیجنگ ڈائریکٹر امتیاز احمد وانی کو صدمہ ،والدہ انتقال کر گئیں
