عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/بی جے پی کے سینئر لیڈر اور اپوزیشن لیڈر سنیل شرما نے حکومت کی خصوصی درجے کے متعلق قرار داد کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ قرار داد غیر آئینی ہے اور اس کی کوئی مطابقت بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جس مسئلے کو پارلیمنٹ اور عدالت عظمیٰ نے حل کیا ہو اس پر ملک کی کوئی اسمبلی قرار داد نہیں لا سکتی ہے۔
موصوف اپوزیشن لیڈر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘جو حکومت نے پچھلی بار قرار داد لائی وہ تب بھی غیر آئینی تھی اور آج بھی غیر آئینی ہے اور اس کی کوئی مطابقت نہیں ہے۔ان کا کہنا تھاجس مسئلے کو پارلیمنٹ اور عدالت عظمیٰ نے حل کیا ہو اس پر ملک کی کوئی اسمبلی قرار داد نہیں لا سکتی ہے۔
سجاد لون کے واک آئوٹ کے بارے میں مسٹر شرما نے کہا کہ سجاد لون نے پاکستان کے ساتھ اپنے محبت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاسجاد لون کا مقصد میڈیا میں آنا تھا ان کا یہ مقصد پورا ہوا۔
موصوف لیڈر کا کہنا تھادفعہ 370 پر بات کرنا وقت ضائع کرنا ہے، مجھے لگتا ہے کہ وہ باب بند ہوا ہے اور اور وہ اب ایک تاریخ بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پر صرف وہ بات کرے گا جو قانون نہیں جانتا ہوگا۔
حکومتی قرار داد غیر آئینی بھی ہے اور اس کی کوئی مطابقت بھی نہیں ہے:سنیل شرما
