جموں/جموں میں توی ندی پر چوتھا پل منگل کی صبح چھوٹی گاڑیوں کی نقل و حمل کے لئے قریب ایک ہفتے کے بعد کھول دیا گیا جس سے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ توی ندی پر چوتھے برج کو منگل کے روز چھوٹی گاڑیوں کے لئے کھول دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ 26 اگست کو آئے سیلاب کی وجہ سے اس پل کا کچھ حصہ ڈیہہ گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ فوج نے فوری کارروائیاں کرکے ایک بیلی برج تعمیر کیا۔
ادھر مذکورہ پل پر گاڑیوں کی آمد و رفت سے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پل بند رہنے کی وجہ سے شہر میں ٹریفک کے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں جو مسافروں کے لئے گوناگوں مشکلات کا باعث بن جاتے ہیں۔
جموں میں توی ندی پر چوتھا پل چھوٹی گاڑیوں کے لئے کھول دیا گیا
