عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/بی جے پی کے سینئر لیڈر اور اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر سنیل شرما کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر اسمبلی کے آج کےسیشن سے یہ پیغام جائے گا کہ ہندوستان ملی ٹینسی کے خلاف متحد ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے سیشن میں بیسرن وای میں جاں بحق ہونے والے سیاحوں کو خراج پیش کیا جائے گا۔
موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہاجموں وکشمیر اسمبلی کا آج کا سیشن خاص طور پر بیسرن وادی میں جاں بحق ہونے والے سیاحوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور وزیر اعظم کے دہشت گردی کے خلاف عزم کو مزید مضبوط کرنے کے لئے ہے۔ان کا کہنا تھا آج کےسیشن سے یہ پیغام جائے گا کہ ہندوستان دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔
ایک سوال کے جواب میں شرما نے کہاپہلگام حملے میں بے قصوروں کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا لیکن جو ملوث ہیں انہیں کسی بھی قیمت پر نہیں بخشا جائے گا۔کانگریس کی طرف سے بات چیت کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہاجو کانگریس نے کہا ہے، مجھے لگتا ہے کہ اس وقت کوئی سیاست کی بات کرنا جائز نہیں ہے، اس وقت ملک خون کے آنسو رو رہا ہے اور اس وقت عوام کو یک جٹ ہونے کا پیغام دینے کی ضرورت ہے۔
ملک ملی ٹینسی کے خلاف متحد ہے:سنیل شرما
