عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کو ورچوئلی طور رام بن۔گول سڑک پر بیلی پل کا افتتاح کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ یہ پل امید کی علامت اور رام بن، سنگلدان اور گول کے قریب ڈیڑھ لاکھ لوگوں کے لیے زندگی کی شہ رگ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پل سے رابطے میں خاطر خواہ بہتری آئے گی اور مقامی لوگوں کی زندگی میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ قدرتی آفات نے لوگوں کی زندگیوں کو بری طرح متاثر کیا، بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا، معاشی مشکلات پیدا کیں اور اس اہم راستے پر رکاوٹ ڈالی جو گول، سنگلدان اور ملحقہ علاقوں کو جوڑتا ہے۔
ایل جی نے کہا، ’’ان چیلنجوں کے باوجود بھارتی فوج کے بہادر انجینئروں نے مشکل حالات میں انتھک محنت کی اور پل کی تعمیر مکمل کی۔ یہ پل بھارتی فوج کی لگن، مہارت اور ناقابلِ تسخیر خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ اس اہم رابطے کی بحالی نے نہ صرف متاثرہ آبادی کو راحت اور امداد فراہم کی ہے بلکہ پورے خطے میں نئی امید بھی جگائی ہے۔ ـــ
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے رام بن۔گول سڑک پر بیلی پل کا افتتاح کیا
