فیاض بخاری
بارہمولہ// ضلع بارہمولہ کے گوری وان نارواو علاقے میں اتوار کے روز اس خوف و ہراس پھل گیا جب علاقے کے ایک 65 سالہ معمر شخص کی لاش برآمد ہوئی۔
اہل خانہ کے مطابق علم الدین پوڑ ولد صوفی پوڑ جمعہ کی صبح گھر سے جنگل کے طرف مشروم اور دیگر جنگلی سبزیاں لانے کیلئے نکلا تھا تاہم تب سے مذکورہ شخص کا کوئی اتہ پتا نہیں چل سکا تھا ـ
انہوں نے مزید کہا کہ اگر انہوں نے اسے ہر ممکنہ جگہوں پر تلاش کیا ہے تاہم اس کا کوئی اتہ پتہ نہیں چل سکاـ
انہوں نے کہا کہ علم الدین کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس تھانہ شیری میں بھی درج کی گئی تھی جس کی بعد بلا آخر اتوار کی صبح مذکورہ شخص کی لاش کو گوواس علاقے سے برآمد ہوئی ہے ۔
جس کے بعد علاقے میں صف ماتم بچھ گئی۔