عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد لون نے بنگس روڈ کو ایک خواب کی تعبیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ طویل انتظار کے بعد اب یہ روڈ تکمیل کے قریب ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کو ایک سڑک اور سیاحتی راہداری کے طور پر تصور کیا گیا تھا۔
موصوف صدر نے یہ باتیں منگل کے روزایکس پر ایک پوسٹ میں کیں۔انہوں نے کہابنگس روڈ ایسا لگتا ہے کہ آخر کار تکمیل کے قریب ہے ہم نے 2016-2017 میں اس تصور پر کام شروع کیا، یہ ایک مشکل کام تھا۔ اپنے سی وی میں، آنے والے ہر وقت کے لیے میں فخر کے ساتھ اپنی عاجزانہ شراکت کا اعلان کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھااس کو ایک سڑک اور ایک سیاحتی راہداری کے طور پر تصور کیا گیا تھا، یہ 40 کلو میٹروں پر محیط مثالی آلپائن خوبصورتی کا نظارہ ہے۔
The Bangus road it seems is finally nearing completion.
We started working on this dream concept in 2016-2017. It was a v difficult task. In my CV, for all times to come I proudly proclaim my humble contribution.
It was conceptualised as a road and a tourist corridor. 40 kms… pic.twitter.com/7ylkqO2JjQ
— Sajad Lone (@sajadlone) May 27, 2025
لون نے اس روڈ کی تکمیل کا سہرہ ہندوارہ کے روڈس اینڈ بلڈنگس (آر اینڈ بی) ڈویژن کے سر باندھتے ہوئے کہاآر اینڈ بی ہندوارہ اس کی تکمیل کے کریڈٹ کا مستحق ہے جنہوں نے اس میں در پیش تمام مشکلات کا سامنا کیا خواہ وہ قدرتی مشکلات تھے یا انسانوں کے پیدا کردہ چیلنج تھے۔انہوں نے کہابنگس اور اس کے آس پاس کے علاقے کشمیر کے سیاحتی نقشے میں نمایاں مقام حاصل کریں گے۔ان کا کہنا تھاانشاء اللہ آنے والی دہائیوں میں لاکھوں لوگوں کے لیے باوقار روزگار پیدا کرے گا۔