گزشتہ شب ڈوڈہ ضلع میں ہوئی طوفانی بارش سے جہاں بیشتر علاقوں میں ندی و نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے وہیں ٹھاٹھری میں آرمی گیٹ و جنگلواڑ نالہ میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ اس دوران کئی گھنٹوں تک بٹوت کشتواڑ شاہراہ پر ٹریفک معطل رہی اور کئی گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں تھیں تاہم شاہراہ کو بحال کیا گیا ہے اور کہیں بھی علاقے سے کوئی جانی نقصان ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔