عظمیٰ و یب ڈیسک
جموں/لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو کہا کہ ملی ٹینسی ترقی کی سب سے بڑی دشمن ہے، اور سکیورٹی فورسز اسے ختم کرنے کے لیے اپنا کام کر رہی ہیں اور کرتی رہیں گی، تاہم معاشرے کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس لعنت کے خلاف کھڑا ہو۔جموں یونیورسٹی میں ایک خصوصی کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے، ایل جی سنہا نے کہا کہ ملی ٹینسی کے خلاف جنگ کے لیے اجتماعی کوشش کی ضرورت ہے۔انہوں نے پیر کے روز دہلی دھماکے میں جان بحق ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا،ملی ٹینسی امن و امان اورتعمیر و ترقی کی دشمن ہے۔ جموں و کشمیر کے عوام نے طویل عرصے تک ملی ٹینسی کا خمیازہ بھگتا ہے، لیکن یہاں کے نوجوان آج بڑے خواب دیکھ رہے ہیں۔ ان کے پر انہیں وہاں تک لے جا سکتے ہیں جہاں ملک اور دنیا کے دیگر نوجوان پہنچ چکے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ معاشرے کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ کھڑا ہو، کیونکہ جو لوگ نہیں اٹھتے وہ پیچھے رہ جاتے ہیں۔انہوں نے کہاجو بھی ملی ٹینسی کے حق میں بیانیہ تیار کرتا ہے، ایسے لوگوں کو بے نقاب کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
ملی ٹینسی ترقی کی دشمن، معاشرے کو ملک دشمن عناصر کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا: ایل جی منوج سنہا