دہشت گردی کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

KU Admin
2 Min Read
File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے داچھی گام انکاونٹر میں مارے گئے 3 دہشت گردوں کے بارے میں پارلیمنٹ میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ واقعی وہی دہشت گرد تھے، تو یہ اچھی بات ہے کہ انہیں یہ سبق ملا۔
انہوں نے کہادہشت گردی کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں ملک بھر سے آئے ہوئے طلبا کے ایک اجتماع سے خطاب کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہامیں نے ان طلباء کے ساتھ بامعنی زندگی گزارنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ ان اقدار پر عمل کریں گے اور جموں و کشمیر کا نام دنیا بھر میں پھیلائیں گے۔داچھی گام انکائونٹر میں مارے گئے 3 ملی ٹنٹوں کے متعلق پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہاکیونکہ میں نے ان کو دیکھا نہیں نہ میں ان کو جانتا ہوں، جن لوگوں نے ان کو دیکھا تھا وہی ان کی شناخت کر سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھااگر واقعی یہ وہی دہشت گرد تھے، تو اچھی بات ہے، اچھا ہوا کہ ان کو سبق مل گیادہشت گردی کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی۔محبوبہ مفتی کے ایک بیان پر ان کا کہنا تھا: ‘انشا اللہ اگر اتحاد و اتفاق رہا تو ہمارے سارے مسئلے حل ہوں گے۔

Share This Article