عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ملی ٹینسی بھارت کے بلند حوصلوں کو کبھی بھی پست نہیں کرسکتی ہے۔ وزیر موصوف نے سماجی رابطہ ایکس پر ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا جس میں سیکورٹی فورسز کے اہلکار سیاحوں کا پھولوں سے استقبال کر رہے تھے۔
Terror will never defeat the spirit of India🇮🇳 ……
✅ After the cowardly #PahalgamTerrorAttack, hundreds of fearless tourists thronged Guldanada and Chattergalla, embracing the beauty of our land.#Bhadarwah-Pathankot highway reopens after 4 days — normalcy roars back. pic.twitter.com/937QTPO5zy
— Dr Jitendra Singh (@DrJitendraSingh) April 29, 2025
پوسٹ میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا پہلگام کے بزدلانہ حملے کے بعد سینکڑوں نڈر سیاح گلڈانڈا اور چھترگلہ پہنچے، اور ہماری سرزمین کی خوبصورتی کو گلے لگایا۔انھوں نے کہا چار دن کی بندش کے بعد بھدرواہ-پٹھانکوٹ ہائی وےدوبارہ کھل گیا اورمعمولاتِ زندگی کی واپسی گونج اُٹھی۔