پولیس نے بارہمولہ کے پاک مقیم ملی ٹینٹ کو اشتہاری مجرم قرار

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// بارہمولہ میں جموں و کشمیر پولیس نے ایک ملی ٹینٹ ہینڈلر حسن ریشی کو اشتہاری مجرم قرار دیا ۔ فرسٹ ایڈیشنل سیشن کی عدالت کے جج بارہمولہ نے یہ فیصلہ بارہمولہ پولیس کی طرف سے ای ایم آئی سی او ایکٹ کے تحت دائر درخواست پر سنایا۔
پولیس ترجمان نے بتایا، “آج، فرسٹ ایڈیشنل کی عدالت سیشن جج بارہمولہ نے ای ایم آئی سی او کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس تھانہ ٹنگمرگ میں درج ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر: 4/2008 کے سلسلے میں پولیس کی درخواست پر ایک دہشت گرد ہینڈلر، غلام حسن ریشی ولد اسد اللہ ریشی، ساکن بدرکوٹ کو اشتہاری مجرم قرار دیا”۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کا ہینڈلر اس وقت پاکستان مقبوضہ کشمیر میں مقیم ہے اور ایک عسکری تنظیم کے ساتھ کام کر رہا ہے۔
اُنہوں نے کہا، “دہشت گرد ہینڈلر کے خلاف سیکشن 87 سی آر پی سی کے تحت اعلانیہ احکامات عدالت سے حاصل کیے گئے ہیں، جو اُس کی رہائش گاہوں، عوامی مقامات پر چسپاں کیے گئے۔ اُسے ایک ماہ کے اندر عدالت کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دی گئی۔ ناکامی کی صورت میں سیکشن 88 سی آر پی سی کے تحت اُس کی جائیداد قرق کی جائے گی”۔