عشرت حسین بٹ
پونچھ // ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے لورن بیلا بالا علاقہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص کی دس بھیڑیں ہلاک ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق آج سہ پہر خراب موسمی صورت حال کی بنا پر آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے عبدل الغفار ولد رحیم شیخ نامی شخص کی دس بھڑیں ہلاک ہو گئی ہیں۔
لورن سے تعلق رکھنے والے منظوراحمد نامی عینی شاہد نے بتایا کہ غفارشیخ جس کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے اور روزروٹی کا دورومدار مال مویشی پر ہے ،اچانک اُس کے گھر کے اوپر آسمانی بجلی گریجس کے نتیجے میں مذکورہ شخص کی دس بھیڑیں ہلاک ہوگئیں تا ہم خوش قسمتی سے خود مذکورہ اور اس کے اہل خانہ بال بال بچ گئے ۔مقامی لوگوں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ کنبے کی فوری امداد کی جائے تا کہ وہ اپنی زندگی کو پھر سے معمول کے مطابق بسر کر پائیں۔
لوگوں کا کہنا تھا کہ متاثرہ کنبے کی روزی روٹی کا انحصار اِن ہی مال مویشی پر تھا لیکن آسمانی بجلی نے آن کی آن میں مذکورہ شخص کی زندگی کو مفلوج بنا کر رکھ دیا ہے لہٰذا متعلقہ محکمہ کو نقصانات کا تعین کرنا چاہیے اور سرکار کو متاثرہ خاندان کی امداد کرنی چاہیے۔
پونچھ کے لورن علاقہ میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر دس بھڑیں ہلاک
