عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// اکھنور جموں میں بدھ کو ایک بس حادثے کا شکار ہونے سے خواتین سمیت کم از کم دس افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بس (JK02BM-6946) پالنوالہ سے جموں ضلع کے اکھنور علاقے کی طرف جا رہی تھی جا دوران کوٹ گھاری کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔ اس میں سوار 10 مسافر زخمی ہوئے جن کی شناخت بچنو دیوی (55)، رتنوچک کے سہاب سنگھ، 45 سالہ نیتا رائے، 40 سالہ انوپ رائے، جیوتی دیوی، 40 سالہ سباش سنگھ، دونوں گورکھا نگر جموں کے رہائشی، پوجا دیوی، اس کے شوہر راکیش کمار، ان کی 2 سالہ بیٹی تنوی، 75 سالہ ستیہ دیوی، گورکھا نگر جموں کے تھوری رام، نیلم شرما زوجہ پرگوال کے پردیپ کمار، اجے کمار، پریتم لال اور اوتار کمار کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو ایس ڈی ایچ اکھنور منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ایک مقدمہ متعلقہ پولیس تھانہ میں درج کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔