عظمیٰ ویب ڈیسک
بارہمولہ/ ٹنگمرگ میں ایک ٹیمپو ٹریولرزیر، رجسٹریشن نمبر PB01A-0198 مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگیا جب ایک مبینہ وائرنگ شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔
واقعہ کے وقت ٹیمپو میں سوار سیاح اور ڈرائیور سے محفوظ رہے اور بروقت باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا، جس کے باعث صورتحال قابو میں رہی۔
پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔