سرینگر: چاقو زنی کے واقعہ میں نوعمر لڑکا زخمی، ہسپتال داخل

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// وسطی کشمیر سرینگر ضلع کے ملورہ علاقے میں اتوار کی دیر رات ایک نوعمر لڑکا چاقو کے وار سے زخمی ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سرینگر کے علاقے ملورہ میں ایک نوعمر لڑکے پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا گیا جس کے بعد وہ زخمی ہوگیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ لڑکے کی شناخت فرحان رفیق ولد رفیق وگے ساکنہ ملورہ کے طور سے ہوئی ہے جسے سر پر چوٹیں آئیں ہیں اوراُسے علاج کیلئے جے وی سی بمنہ لے جایا گیا ہے۔
ادھر، پولیس نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔