کپواڑہ میں گولی لگنے سے نوجوان زخمی، مقدمہ درج

File Photo

کپواڑہ//شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے پائیر پورہ ہیامہ علاقے میں ایک نامعلوم شخص کی طرف سے 12بور رائفل سے چلائی گئی گولی سے ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص نے پائیر پورہ ہیامہ میں 12بور رائفل کا غیر قانونی طور پر “استعمال” کیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان کو گولی لگی اور اس کے چہرے پر معمولی زخم آئے۔
زخمی نوجوان کی شناخت ساحر احمد خان ولد نیاز احمد خان ساکن پیئر پورہ ہیامہ کے طور پر ہوئی ہے۔
زخمی نوجوان کو فوری طور پر سب ضلع ہسپتال کپوارہ منتقل کیا گیا جہاں سے اسے جی ایم سی بارہمولہ منتقل کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں آئی پی سی کی دفعہ 307آئی پی سی اورآرمز ایکٹ 3/27 کے تحت ایک مقدمہ (ایف آئی آر نمبر 12/2023) درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔