عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/راجوری کے کوٹرنکہ علاقے میں ایک 19 سالہ نوجوان درخت کی شاخ سے لٹکا ہوا پایا گیا، ایک سرکاری عہدیدار نے تصدیق کی جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات کو شفقت علی ولد محمد دین، ساکن پونڈا ناکہ (پیڑی)، کوٹرنکہ، ایک بلوط کے درخت کی شاخ سے لٹکے ہوئے پائے گئے۔
“مقامی پولیس کو اطلاع دی گئی، جو موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات کے لیے میڈیکو لیگل کارروائی شروع کر دی گئی ہے تاکہ موت کی وجوہات کا پتہ لگایا جا سکے۔