عظمیٰ ویب ڈیسک
گاندربل/ وسطی کشمیر ضلع گاندربل کے ہکنر گنڈ علاقے میں جمعہ کی صبح ایک نوجوان پاور کنال میں ڈوب گیا ـ
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد پولیس، مقامی افراد اور ایس ڈی آر ایف کی جانب سے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈوبے ہوئے نوجوان کو نکالنے کے لیے سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
نوجوان کی شناخت جُنید احمد خان ولد عبد الوحید خان، ساکن ہاکنر فراؤ، عمر 18 سال کے طور پر ہوئی ہے۔