عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سرینگر کے قمرواری علاقے میں منگل کو ایک 18 سالہ لڑکے پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ نوعمر لڑکے پر ایک شخص نے کلہاڑی سے حملہ کیا، جس سے وہ خون میں لت پت ہو کر گر پڑا۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی لڑکے کو فوری طور پر علاج و معالجے کے لیے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم اس کی حالت کے بارے میں فی الحال کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔زخمی کی شناخت نعمان ولد جان محمد کھانڈے ساکن قمرواری کے طور پر ہوئی ہے۔دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ اس سلسلے میں تفتیش جاری ہے۔
سرینگر میں نوعمر لڑکے پر تیز دھار ہتھیارسے حملہ، اسپتال منتقل
