دو دن سے لاپتہ نوعمر لڑکی کی لاش جہلم سے برآمد

Mazar Khan
1 Min Read
File Photo

سری نگر//دو روز سے لاپتہ نوعمر لڑکی کی لاش جمعہ کی صبح دریائے جہلم سے برآمد کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق لڑکی نے نورباغ علاقے سے 2روز قبل دریائے جہلم میں چھلانگ لگائی تھی۔
حکام نے بتایا کہ 15 سالہ لڑکی کی لاش کو ریت نکالنے والوں اور ریور پولیس سری نگر کے ذریعے نورباغ کے پالپورہ علاقے سے نکالا گیا۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی جائے گی۔

Share This Article