سری نگر//سرینگر میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر کرگل کی ایک 14 سالہ لڑکی نے خودکشی کر کے مبینہ طور پر زندگی کا خاتمہ کر دیا۔
خبر رساں ایجنسی کے این ٹی نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ کرگل کی ایک نوعمر لڑکی (نام ظاہر نہیں کیا گیا) جو اس وقت الٰہی باغ بچھ پورہ علاقے میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھی، نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
اُنہوں نے بتایا کہ لڑکے کو فوری طور پر سکمز صورہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
اس سلسلے میں پولیس نے متعلقہ قانون کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
سرینگر میں نوعمر لڑکی کی مبینہ طور پر خودکشی
