نواکدل میں کمسن لڑکا غرقاب، بچائو کاروائی جاری

سری نگر//جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے نوا کدل علاقے میں کمسن لڑکا دریائے جہلم میں غرقاب ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی سہ پہر کو نوا کدل سری نگر میں اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب 14سالہ مومن احمد دریائے جہلم میں نہانے کے دوران ڈوب گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ پولیس اور مقامی لوگوں نے کمسن لڑکے کی لاش کی باز یابی کی خاطر ریسکیو آپریشن شروع کیا ۔

اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔