عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/شمالی ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں جمعہ کے روز ایک 13 سالہ لڑکا دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔ایک سرکاریعہدیدارنےبتایا کہ واقعے کے فوراً بعد لڑکے کو تلاش کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔غرقآب ہونے والے لڑکے کی شناخت شاہد احمد ولد طارق وانی، ساکن بہارآباد حاجن کے طور پر ہوئی ہے۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک نوعمر لڑکے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری تھا۔
ہاجن میں دریائے جہلم میں نوعمر لڑکا غرقآب، بچاؤ آپریشن جاری
