سری نگر//جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ تکنیکی پیش رفت ہی معاشی ترقی اور سماجی بہبود کا محرک ہے۔
انہوں نے کہا کہ صنعتی ترقی کے مستقبل کے چلینجز کا مقابلہ کرنے کے لئے نئی ٹیکنالوجی کو اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔
انہوں نے ق بل ازایں یہاں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) کے گیسٹ ہاؤس اور سپورٹس فسلٹیز کا افتتاح کرکے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’آج نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) سری نگر کے گیسٹ ہاؤس اور سپورٹس فسلٹیز کا افتتاح کیا اور فیلکٹی ممبران کے ساتھ بہت اچھی گفت و شنید ہوئی‘۔
ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا: ’ٹیکنالوجی کے سماج پر مرتب ہونے والے اثرات اور انڈسٹری کو افرادی وسائل فراہم کرنے والے این آئی ٹی جیسے اداروں کے رول کی اہمیت پر گفتگو کی‘۔
منوج سنہا نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا: ’ تکنیکی پیش رفت اور جدت ہی معاشی ترقی اور سماجی بہبود کا محرک ہے‘۔
انہوں نے کہا: ’صنعتی ترقی، توانائی کی حفاظت اور شہری کاری کے مستقبل کے چلینجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ٹیکنالوجی کی مدد سے چلنے والی جدت اورنئی ٹیکنالوجی کو اپنانے کی اشد ضرورت ہے‘۔