عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یوم اساتذہ کے موقع پر تمام اساتذہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے اس موقع پر عظیم ماہر تعلیم ڈاکٹر ایس رادھا کرششن کو بھی ان کے یوم پیدائش پر خراج تحسین پیش کیا۔
واضح رہے کہ ہندوستان میں 5 ستمبر کو یوم اساتذہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔اس دن سابق صدر جمہوریہ اور عظیم ماہر تعلیم ڈاکٹر ایس رادھا کرششن کا یوم پیدائش بھی ہے۔ اس دن کے منانے کا مقصد معاشرے میں اساتذہ کے کر دار کو اجاگر کرنا ہے۔
منوج سنہا نے اس موقع کی مناسبت سے تمام اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘یوم اساتذہ کے موقع پر، میں تمام اساتذہ کو ان کی بے لوث خدمات، نوجوان ذہنوں کی پرورش اور ملک کے مستقبل کی تشکیل میں انمول شراکت کے لیے پرتپاک مبارکباد اور تہہ دل سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں’
ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘میں عظیم ماہر تعلیم ڈاکٹر ایس رادھا کرشنن جی کو ان کی جنم جینتی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
یوم اساتذہ: منوج سنہا کی تمام اساتذہ کو مبارکباد
