اشتیاق ملک
ڈوڈہ// سرکاری پالیسیوں کی مخالفت کرنے کے الزام میں چیف ایجوکیشن افسر ڈوڈہ نے ایک گریڈ ٹو ٹیچر کو معطل کر دیا ہے اور پرنسپل گرلز ہائر سیکنڈری سکول گندوہ و پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول سرتنگل کو تحقیقاتی آفسر مقرر کیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ روز چیف ایجوکیشن آفسر ڈوڈہ کی جانب سے جاری حکمنامہ کے مطابق گورنمنٹ مڈل سکول درمن میں تعینات گریڈ ٹو ٹیچر فیاض احمد کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں وہ ڈیجیٹل انڈیا و محکمہ تعلیم کی پالیسیوں کی مخالفت کررہے ہیں جس کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے سی ای او نے مذکورہ ٹیچر کے نام وجہ بتاو نوٹس جاری کی تاہم غیر تسلی بخش جواب ملنے پر مذکورہ ٹیچر کو معطل کرکے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول چانٹی کے ساتھ منسلک کر دیا ہے۔
سی ای او ڈوڈہ نے اس معاملے سے متعلق تحقیقات کرنے کیلئے پرنسپل گرلز ہائر سیکنڈری سکول ٹھاٹھری و پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول سرتنگل کو تحقیقاتی آفسر مقرر کیا۔
اُنہوں نے افسران کو 21 دنوں کے اندر اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔