عظمیٰ ویب ڈیسک
ریاسی//چیف ایجوکیشن آفیسر (سی ای او) ریاسی نے وائرل ویڈیو کلپ کے سلسلے میں ایک ٹیچر کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔
اس سلسلے میں سی ای او دفتر سے جاری ایک حکم نامہ کے مطابق، “ٹیچر دلیر سنگھ، ٹیچر گریڈ سوم، کے طرز عمل کی زیر التوا انکوائری پولیس تھانہ دھاریدھر، زون چسانہ، ضلع ریاسی کو وائرل ویڈیو کے سلسلے میں فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے”۔
حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے، ” ٹیچر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اگلے احکامات تک فوری طور پر ڈپٹی کمشنر آفس ریاسی کو رپورٹ کریں”۔