سری نگر//سرینگر شہر کے چنا پورہ علاقے میں ایک نابالغ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ایک نابالغ کو اس کے ٹیوشن ٹیچر نے مبینہ طور پر جنسی طور پر ہراساں کیا تھا، جس کے بعد پولیس نے سری نگر کے چنا پورہ پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ شخص کی شناخت عبدالواحد بھٹ ولد عبدالرحمن بھٹ کے طور پر کی گئی ہے، جو خان کالونی چنا پورہ کا رہائشی ہے۔
پولیس کے مطابق،”نو سالہ بچی کو اس کے ٹیوشن ٹیچر عبدالواحد بھٹ ولد عبدالرحمن بھٹ سکنہ خان کالونی چنا پورہ نے جنسی طور پر ہراساں کیا اور اسے نامناسب طور پر چھوا تھا۔ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا”۔
سری نگر پولیس نے کہا کہ اس سلسلے میں آئی پی سی کی دفعہ 354 اور پوسکو ایکٹ کی دفعہ 12 کے تحت پولیس تھانہ چنا پورہ میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر 14/2023 درج کی ہے۔
نابالغ کو ہراساں کرنے پر ایک شخص گرفتار:پولیس
