ترون چگھ نے لال چوک سے ترنگا ریلی کو روانہ کیا

Mazar Khan
1 Min Read

بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چگھ نے پیر کو پارٹی کے سینئر لیڈروں کی موجودگی میں گھنٹہ گھر لال چوک سے ترنگا ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
قبل ازیں کہا گیا تھا کہ بی جے پی کی سینئر لیڈر سمرتی ایرانی تقریب کو جھنڈی دکھائیں گی تاہم پارٹی کی کچھ مصروفیات کی وجہ سے وہ سری نگر نہیں پہنچ پائیں۔
اس موقع پر چگھ نے تقریب کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جس میں 700سے زائد موٹر سائیکل سواروں نے حصہ لیا۔ یہ ریلی کرگل وجے دیوس کے موقع پر کرگل وار میموریل پر اختتام پذیر ہوگی۔
اسی دوران گھنٹہ گھر کی طرف جانے والی تمام سڑکوں کو فورسز نے پیشگی سیل کر دیا تھا اور انتظامیہ کی طرف سے سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے تھے۔

Share This Article