عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// سی پی آئی (ایم) کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے جموں و کشمیر کے کولگام اسمبلی حلقہ سے لگاتار پانچویں مرتبہ کامیابی حاصل کر لی ہے۔
انہوں نے جماعت اسلامی کے سابق رہنما، سیار احمد ریشی کو 7800 سے زائد ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔
تاریگامی نے کل 33,634 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے قریب ترین حریف سیار احمد ریشی نے 25,796 ووٹ حاصل کیے۔
تاریگامی نے 7,838 ووٹوں کے فرق سے فتح حاصل کی۔