عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/نیشنل کانفرنس کے چیف ترجمان اور رکن اسمبلی تنویر صادق نے جمعرات کو بی جے پی کی جانب سے زائد اخراجات کی تحقیقات کی مخالفت پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا،یہ بات سامنے آئی ہے کہ کروڑوں روپے خرچ کیے گئے ہیں، لیکن یہ واضح نہیں کہ یہ رقم کہاں گئی۔
ہم نے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک ہاؤس کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے، لیکن بی جے پی اس کی مخالفت کر رہی ہے۔ انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ یہ عوام کا پیسہ ہے ٹیکس دہندگان اور ریاست کا فنڈ۔تنویر صادق نے حکومت کی جانب سےہاؤس کمیٹی کی تشکیل کی مخالفت پر بی جے پی کے مؤقف پر سوال اٹھایا اور ماضی میں نیشنل کانفرنس پر لگائے گئے کرپشن کے الزامات کو مسترد کر دیا۔
انہوں نے مزید کہا،بی جے پی برسوں تک این سی پر کرپشن کے الزامات لگاتی رہی۔ وہ گزشتہ سات سال سے اقتدار میں ہیں اگر کچھ تحقیقات کرنا تھا، تو انہیں اب تک کر لینا چاہیے تھا۔این سی رہنما کے یہ بیانات اسمبلی میں سرکاری اخراجات میں شفافیت اور جوابدہی سے متعلق جاری سیاسی بحث کے دوران سامنے آئے ہیں۔
تنویر صادق نے زائد اخراجات کی تحقیقات کی مخالفت پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا
