عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ایک علامتی اقدام کے طور پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پہلی دو راجیہ سبھا نشستوں کے لیے بھی اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی، جو پچھلے انتخابات میں بلا مقابلہ منتخب ہوتی رہی ہیں۔الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق،ڈاکٹر علی محمد میر اور راکیش مہاجن بالترتیب پہلی اور دوسری نوٹیفکیشن کے تحت اعلان شدہ نشستوں پر انتخاب لڑیں گے۔
یہ فیصلہ غیر معمولی ہے کیونکہ عموماً یہ دونوں نشستیں حکمران جماعت کی عددی برتری کے باعث بلا مقابلہ جاتی رہتی تھیں۔موجودہ نظام کے تحت راجیہ سبھا انتخابات کی نوٹیفکیشنز کے مطابق حکمران جماعت یا حکمران اتحاد بآسانی تین نشستوں پر کامیابی حاصل کرسکتا ہے۔
قابل ذکر ہےکہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے ریاستی صدر ست شرما کو تیسری نوٹیفکیشن کے تحت راجیہ سبھا نشست کے لیے امیدوار نامزد کیا ہے، جہاں پارٹی کی جیت کے امکانات کافی مضبوط سمجھے جارہے ہیں۔
اہم پیش رفت :بی جے پی پہلی دو راجیہ سبھا نشستوں کے لیے میدان میں،ڈاکٹر علی محمد میر اور راکیش مہاجن حکمران اتحاد کے لیے مختص نشستوں پر امیدوار
