عظمیٰ ویب ڈیسک
کٹھوعہ// کٹھوعہ ضلع کے ہیرا نگر علاقے میں چند راوند فائرنگ کے ایک واقعہ کے بعد تلاشی مہم شروع کر دی گئی ہے۔
قابل اعتماد ذرائع نے بتایا کہ کوٹہ موڑ کے شمال میں واقع گاوں سیدہ سوہل کے قریب تین راوند فائر اور کچھ دھماکوں کی آوازیں سنی گئی۔
حکام نے بتایا کہ کٹھوعہ ضلع میں منگل کی شام تین افراد کی مشتبہ نقل و حرکت کے بعد ایک جنگلاتی علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی گئی۔ شام 7 بج کر 45 منٹ پر ہیرا نگر سیکٹر کے سیڈا سوہل گاوں میں مشتبہ نقل و حرکت دیکھی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ چند گولیوں کی آوازیں سنی گئیں، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ مشتبہ افراد نے گولی چلائی جو کچھ لوگوں کے الارم بجانے کے بعد قریبی جنگل میں بھاگنے لگے۔
حکام نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز علاقے میں پہنچ گئیں اور فرار ہونے والے مشتبہ افراد کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں تین مشتبہ افراد کو دیکھا گیا تھا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔