عظمیٰ ویب ڈیسک
پونچھ/ مفروروں کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے ضلع پونچھ میں 11 برسوں سے فرار ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن سرنکوٹ کی ایک ٹیم نے 11 برسوں سے فرار ایک شخص کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
گرفتار شخص کی شناخت نذیر احمد ولد محمد رفیق ساکن سیلان بفیلاز سرنکوٹ کے طور پر کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص پولیس اسٹیشن سرنکوٹ میں تعزیرات ہند کی دفعات452،147،334،323 اور 427 کے تحت درج ایف آئی آر نمبر152/2024 میں مطلوب تھا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ مخصوص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا جو سال 2014 سے عدالتی کارروائی سے بچنے کے لئے مفرور تھا۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار شخص کو مزید قانونی کارروائی کے لئے متعلقہ عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ پونچھ پولیس تمام مفروروں اورمجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے پر عزم ہےـ
پونچھ میں گیارہ برسوں سے مفرور ملزم گرفتار: پولیس