عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/سپریم کورٹ نے جمعرات کو ایشیا کپ کے حصہ کے طور پر 14 ستمبر کو دبئی میں ہونے والے ہندوستان-پاکستان ٹی۔ٹوئنٹی کرکٹ میچ کو لوگوں کے جذبات کے خلاف قرار دیتے ہوئے منسوخ کرنے کی درخواست پر جلد سماعت کی درخواست کو مسترد کر دیا۔جسٹس جے کے مہیشوری اور وجے بشنوئی کی بنچ نے درخواست گزاروں اروشی جین اور دیگر کی عرضی کو مسترد کرتے ہوئے کہا، میچ جاری رہنا چاہیے۔ یہ ایک میچ ہے۔ اسے ہونے دیجئے۔
درخواست گزاروں کے وکیل نے معاملے کو اہم قرار دیتے ہوئے جلد سماعت کی درخواست کی تھی۔ درخواست میں کہا گیا کہ پاکستان کے ساتھ کھیلنا یہ پیغام دیتا ہے کہ جب ہمارے فوجی اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں، ہم اسی ملک کے ساتھ کھیلنے جارہے ہیں جو دہشت گردوں کو پناہ دے رہا ہے۔ اس سے پاکستانی دہشت گردوں کے ہاتھوں اپنی جانیں گنوانے والے متاثرین کے خاندانوں کے جذبات کو بھی ٹھیس پہنچ سکتی ہے۔ تفریح سے پہلے قوم کا وقار اور شہریوں کی حفاظت کا خیال آتا ہے۔
سپریم کورٹ نے ہندوپاک کرکٹ میچ منسوخ کرنے کی درخواست پر فوری سماعت سے انکار کردیا
