عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/انڈین ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز (آئی اے ٹی او) کے سکریٹری سنیل مشرا کا کہنا ہے کہ کشمیر کی سیاحت کو سپورٹ کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں پر امن ماحول ہے اور سیکورٹی کے بھی اچھے انتظامات کئے گئے ہیں۔موصوف سکریٹری نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا22 افراد پر مشتمل ہمارا ایک وفد جموں و کشمیر کے دورے پر ہے، جو غیر ملکی سیاح ہندوستان کی سیر پر آتے ہیں ہم ان کے ساتھ ڈھیل کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکشمیر کی سیاحت کو سپورٹ کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہاہم نے یہاں ایک رات پہلگام میں گذاری اور دو راتیں سری نگر میں گذاری یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ یہاں انفراسٹرکچر اچھا ہے اور ہی چیز ٹھیک ہے۔
موصوف سکریٹری نے کہاہم نے یہاں تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات کی ہر کوئی سیاحوں کا استقبال کرنے کے لئے پر جوش ہے۔انہوں نے کہا کہ 22 اپریل کو پہلگام میں واقعہ پیش آیا وہ انتہائی بد قسمت واقعہ ہے ایسے واقعے دنیا میں کسی بھی جگہ رونما ہوسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھااہم بات یہ ہے کہ ایسے حالات میں انڈسٹری اور اسٹیک ہولڈرز کس طرح مضبوطی سے کھڑے رہ سکتے ہیں۔
مشرا نے کہاہم جہاں جہاں بھی گئے ہر جگہ مثبت رسپانس ملا، کشمیر پر امن ہے اور سیکورٹی کے بھی اچھے انتطامات ہیں۔انہوں نے کہاہماری وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے بھی ملاقات ہوئی جنہوں نے ہمیں سیاحوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کی۔ان کا کہنا تھاتمام ٹور آپریٹرز خوش ہیں اور کشمیر میں سیاحت پھر سے بحال ہوگی۔انہوں نے میڈیا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی سیاح یہاں آتے ہیں میڈیا کو چاہئے کہ وہ ان کو کور کرے کیونکہ اس سے شعبہ سیاحت کو کافی مدد ملے گی۔
موصوف سکریٹری نے کہا کہ ہم اپنے تمام اراکین کو ایک پریس ریلیز بھیجیں گے جو اس کو تمام ٹور آپریٹرز کے ساتھ شیئر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس سے یہ پیغام جائے گا کہ جموں و کشمیر محفوظ ہے اور سیاح یہاں پہلے کی طرح آ سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھاسیاحوں نے بکنگس منسوخ کی تھیں لیکن اب جو حکومت نے بند سیاحتی مقامات کو دربارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے وہ ایک اچھی علامت ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاحت پوری طرح بحال ہونے میں وقت لگ سکتا ہے۔مسٹر مشرا نے کہا کہ ہم نے ایم ای اے کو لکھا ہے اور ڈی جی ٹورزم حکومت ہند سے بھی بات کی ہے کہ سفارتی سطح پر اقدام کئے جائیں۔
کشمیر کی سیاحت کو سپورٹ کرنا ہماری ذمہ داری ہے:آئی اے ٹی او
