سنیل ڈمپل نے آل پارٹیز میٹنگ میں جموں و کشمیر کی ووٹر لسٹوں میں 25لاکھ غیر مقامی ووٹرز کے اندراج کے خلاف احتجاج کو تیز کرنے کی دھمکی دی۔ انہوں نے کہا کہ بھاجپا جموں و کشمیر کی ڈیموگرافی کو تبدیل کرنا چاہتی ہے۔ ڈمپل نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر ریاست کی بحالی، خصوصی حیثیت، 370کی بحالی کیلئے لڑیں گے۔ ڈمپل نے پی ڈی ڈی ٹیرف میں اضافے کی مخالفت کی۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے پاور پروجیکٹس دوسری ریاستوں کو فراہم کی جانے والی بجلی کی رائلٹی کے ساتھ واپس جائیں۔