راجوری ضلع کے سوجان ہل جنگلی علاقے میں ہفتہ کی شام کو عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم شروع ہواتھا، تاہم ابتدائی فائرنگ کے بعد فائرنگ کا کوئی معاملہ رپورٹ نہیں ہوا ہے۔راجوری پولیس کا کہنا ہے علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔