جموں سرینگر قومی شاہرہ پر کمل اکیڈمی ہائی سکول چندر کورٹ کا ایک 10سالہ طالب علم عنوراھد مہناس ولد سونیل کمار مہناس ساکنہ چندر کورٹ شاہراہ عبور کرتے وقت ایک نجی کار کی ٹکر دے شدید زخمی ہو گیا۔پولیس اور مقامی لوگوں نے زخمی کو ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیا تاہم حادثہ کی خبر سنتے ہی سینکڑوں طلبا، اور مقامی لوگوں نے جمع ہو کر تعمیراتی کمپنی گمین انڈیا اور ضلع انتظامیہ کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی اور قومی شاہرہ کو ٹریفک کی نقل و حرکت بند کر دیا۔
ویڈیو:نواز رونیال