عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// سرینگر کے ایس پی کالج بند کے قریب ایک طالب علم چاقو زنی کے واقعے میں زخمی ہو گیا۔
ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ زخمی طالبعلم کی شناخت محمد مومن، ساکن نئی سڑک سرینگر کے طور پر ہوئی ہے، جسے سر پر تیز دھار چیز سے چوٹ لگی۔
ہسپتال ذرائع نے مزید کہا کہ مومن کی حالت مستحکم ہے اور اسے علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے بعد طالب علم پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لے کر مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حملے کے حالات کا تعین کیا جا سکے۔